مہاراشٹرا

پیٹھ میں خنجر گھونپنے سے باغی سینا ایم ایل ایز کو کیاملا؟: آدتیہ ٹھاکرے

ہم نے انہیں ٹکٹ دیاتھا تاکہ وہ منتخب ہوجائیں اور ہر ممکنہ طریقہ سے مدد کرسکیں۔پھر کیوں انہوں نے پیٹھ میں خنجر گھونپا؟اس طرح بغاوت کے ذریعہ کیا حاصل ہوا؟آدتیہ ٹھاکرے نے یہ بات دریافت کی۔

ممبئی: شیوسینا ایم ایل اے وسابق وزیر مہاراشٹرا آدتیہ ٹھاکرے نے یہ جاننا چاہا پارٹی قیادت کے پیٹھ میں خنجر گھوپنتے ہوئے باغی ایم ایل ایز نے کیا حاصل کیا جبکہ ان کی ہر ممکنہ طریقہ سے تائید کی گئی تھی۔

یہ ریمارک انہوں نے ہفتہ جلگاؤں کے جلسہ عام میں کئے۔جوکہ باغی سینا لیڈر اسمبلی کا حلقہ ہے اور موجودہ وزیر گلاب راؤ پاٹل یہاں سے نمائندگی کرتے ہیں۔جاریہ سال جون میں شیوسینا ایم ایل اے ایکناتھ شنڈے اور 39دیگر لیجسلیٹرس نے پارٹی قیادت کے خلاف بغاوت کی جس کی وجہ سے ادھو ٹھاکرے کی زیر قیادت مہاوکاس اگھاڑی(ایم وی اے)حکومت گر گئی جو سینا،این سی پی اور کانگریس پر مشتمل تھی۔

شنڈے کو 30جون کے دن چیف منسٹر کی حیثیت سے حلف دلایا گیا تھا جبکہ بی جے پی کے دیویندر پھڈنویس نے ڈپٹی چیف منسٹر کی حیثیت سے حلف لیا۔چیف منسٹر شنڈے حال ہی میں اپنی کابینہ میں توسیع کی ہے جس میں فی کس 9 وزراء کوجن کا تعلق سینا اور بی جے پی سے ہے شامل کیا گیا۔

ہم نے انہیں ٹکٹ دیاتھا تاکہ وہ منتخب ہوجائیں اور ہر ممکنہ طریقہ سے مدد کرسکیں۔پھر کیوں انہوں نے پیٹھ میں خنجر گھونپا؟اس طرح بغاوت کے ذریعہ کیا حاصل ہوا؟آدتیہ ٹھاکرے نے یہ بات دریافت کی۔

جو کچھ بھی انہوں حاصل کیا وہ اپنے واسطے کیا ہے۔عوام کیلئے کچھ بھی نہیں کیا۔اس بات کا دعویٰ ایم ایل اے نے کیا جو سابق چیف منسٹر ادھوٹھاکرے کے فرزند ہیں۔شنڈے زیر قیادت وزارت میں گلاب راؤ پاٹل کو آبی سربراہی اور محکمہ صفائی کی ذمہ داری دی گئی ہے جبکہ انہیں سابق حکومت میں بھی یہ حاصل تھی۔

a3w
a3w