شمالی بھارت
امیٹھی میں مدرسہ ڈھادیا گیا
زرعی زمین پر بنے ایک غیرقانونی مدرسہ کو امیٹھی انتظامیہ نے پیر کے دن ڈھادیا۔ اترپردیش پولیس کے ایک سینئر عہدیدار نے یہ بات بتائی۔
امیٹھی(یوپی) : زرعی زمین پر بنے ایک غیرقانونی مدرسہ کو امیٹھی انتظامیہ نے پیر کے دن ڈھادیا۔ اترپردیش پولیس کے ایک سینئر عہدیدار نے یہ بات بتائی۔
ضلع مجسٹریٹ (کلکٹر) راکیش کمار مشرا نے کہا کہ اس عمارت میں گزشتہ 2 سال سے کوئی پڑھائی نہیں ہورہی تھی۔
سپرنٹنڈنٹ پولیس جی ایلامارن نے کہا کہ ٹانڈا۔ باندہ قومی شاہراہ پر گوری گنج علاقہ میں زرعی زمین پر قبضہ کرکے غیرقانونی طورپر یہ مدرسہ تعمیر ہوا تھا۔
گزشتہ 30 سال سے یہ غیرقانونی طورپر چل رہا تھا اور عدالت میں عرصہ سے مقدمہ زیرسماعت تھا۔ عدالت کے حکم پر ضلع انتظامیہ اور پولیس کی مشترکہ ٹیم نے اسے ڈھادیا۔