تعلیم و روزگار
جمیل احمد کو کمپیوٹر سائنس اینڈ انجینئرنگ میں پی ایچ ڈی
نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی، سری نگر نے جمیل احمد، اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ کمپیوٹر سائنس و آئی ٹی، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کو کمپیوٹر سائنس اینڈ انجینئرنگ میں پی ایچ ڈی کا اہل قرار دیا۔
حیدرآباد: نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی، سری نگر نے جناب جمیل احمد، اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ کمپیوٹر سائنس و آئی ٹی، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کو کمپیوٹر سائنس اینڈ انجینئرنگ میں پی ایچ ڈی کا اہل قرار دیا۔
انہوں نے ”Semantic Interoperability and Predictive Analytics in the Internet of Things for Smart Healthcare“ کے زیر عنوان پروفیسر روحی ناز میر (نگران) اور ڈاکٹر محمد احسن چشتی (معاون نگران) کے کی رہنمائی میں اپنا مقالہ تحریر کیا۔ ان کا وائیوا یکم اکتوبر 2022 کو منعقد ہوا تھا۔