تعلیم و روزگار

انٹر طلباء کو ذہنی تناؤ سے محفوظ رکھنے ٹیلی مانس خدمات کا حصول

تلنگانہ اسٹیٹ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کی جانب سے انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحانات کے دوران طلبہ کو تناؤ‘ خوف اور خدشات سے محفوظ رکھنے کا اہم فیصلہ کیا گیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ اسٹیٹ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کی جانب سے انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحانات کے دوران طلبہ کو تناؤ‘ خوف اور خدشات سے محفوظ رکھنے کا اہم فیصلہ کیا گیا۔

متعلقہ خبریں
انٹر میڈیٹ سپلیمنٹری امتحانات کا24مئی سے آغاز
انٹرسال اول و دوم کی امتحانی فیس کا شیڈول جاری
انٹر سال اول کے ریاضی، زوالوجی اور ہسٹری امتحانات کا پرامن انعقاد

محکمہ صحت عامہ کے ٹیلی مانس خدمات سے استفادہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ سکریٹری بورڈ آف انٹرمیڈیٹ نوین متل کی جانب سے آج جاری کردہ اطلاع کے مطابق طلبہ 14416 ٹول فری نمبر پر رابطہ قائم کرتے ہوئے ٹیلی مانس خدمات سے مستفید ہوسکتے ہیں۔

ان خدمات کے ذریعہ طلباء امتحانات کا پرامید انداز میں سامنا کرنے کیلئے اعتماد‘ حوصلہ حاصل کرنے میں رہنمائی کی جائیگی۔

اس طرح طلباء میں موجود تناؤ‘ خوف اور خدشات کو دور کرنے کی کوشش کی جائیگی۔ نوین متل نے کہا کہ ٹیلی مانس خدمات کے ساتھ ساتھ ضلع ہیڈ کوارٹرس ہاسپٹلس میں دستیاب مینٹل ہیلتھ کلینکس سے 24گھنٹے استفادہ کرسکیں گے۔