مشرق وسطیٰ

لبنان اسرائیل سرحد پر جھڑپ میں حزب اللہ کا جنگجو جاں بحق

لبنان-اسرائیل سرحد کے قریب لبنانی قصبوں اورگاؤوں پر اسرائیلی حملوں میں حزب اللہ کا ایک جنگجو ہلاک اور چار شہری زخمی ہو گئے۔ لبنانی ذرائع نے یہ اطلاع ’ژنہوا‘ کو دی۔

بیروت: لبنان-اسرائیل سرحد کے قریب لبنانی قصبوں اورگاؤوں پر اسرائیلی حملوں میں حزب اللہ کا ایک جنگجو جاں بحق اور چار شہری زخمی ہو گئے۔ لبنانی ذرائع نے یہ اطلاع ’ژنہوا‘ کو دی۔

متعلقہ خبریں
اسرائیل میں ویسٹ نائل بخار سے مرنے والوں کی تعداد 31 ہو گئی
حماس کا سرکردہ رہنما غازی حماد لبنان سے قطر منتقل
جنگ بندی مذاکرات میں پیش رفت نہیں ہوپائی: حماس
فلسطینی فوٹو جرنلسٹ نے فرانس کا بڑا انعام ’فریڈم پرائز‘ جیت لیا
اسرائیل بین الاقوامی عدالتِ انصاف کے تمام فیصلوں پر جلد عمل درآمد کرے: ترکیہ

طبی ذرائع نے ژنہوا کو بتایا کہ دو شامی خواتین سمیت چار زخمی شہری سرکاری اسپتال پہنچے۔

یہ افراد جنوبی لبنان کے ایک سرحدی قصبے میں ایک مکان کو نشانہ بنانے والے اسرائیلی فضائی حملے میں زخمی ہوئے تھے۔

فوجی ذرائع نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ اسرائیلی جنگی طیاروں اور ڈرونز نے جنوبی لبنان کے چھ قصبوں اور گاووں پر 32 میزائل داغ کر آٹھ فضائی حملے کیے۔

a3w
a3w