حیدرآباد

این ڈی اے اجلاس میں پون کلیان کی شرکت کی توثیق

جنوبی ہند کے سوپر اسٹار اور جنا سینا پارٹی (جے ایس پی) کے صدر پون کلیان، بی جے پی کی زیر قیادت نیشنل ڈیموکریٹک الائسنس (این ڈی اے) کے اجلاس میں شرکت کریں گے جو شیڈول کے مطابق 18 جولائی کو دہلی میں منعقد ہوگا۔

حیدرآباد: جنوبی ہند کے سوپر اسٹار اور جنا سینا پارٹی (جے ایس پی) کے صدر پون کلیان، بی جے پی کی زیر قیادت نیشنل ڈیموکریٹک الائسنس (این ڈی اے) کے اجلاس میں شرکت کریں گے جو شیڈول کے مطابق 18 جولائی کو دہلی میں منعقد ہوگا۔

اداکار سے بنے سیاست داں پون کلیان جنہیں 18 جولائی کے اجلاس میں شرکت کیلئے بی جے پی کی جانب سے روانہ کردہ دعوت نامہ وصول ہوا ہے، نے این ڈی اے کے اجلاس میں شرکت کی توثیق کی ہے۔

پارٹی کی جانب سے اتوار کے روز جاری کردہ ایک صحافتی بیان میں یہ بات بتائی گئی۔ بیان میں مزید بتایا گیا کہ جے ایس پی سربراہ پون کلیان این ڈی اے کے اجلاس میں شرکت کیلئے17 جولائی کو دہلی روانہ ہوں گے۔

پارٹی کے سیاسی امور کمیٹی کے صدرنشین این منوہر بھی، سوپر اسٹار کے ساتھ اجلاس میں شرکت کریں گے۔

اپوزیشن جماعت کے دوسرے اجلاس جو بنگلورو میں منعقدہونے والا ہے، کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال پر جے ایس پی کے جنرل سکریٹری شیوا سنجکر نے کہا کہ انہیں اس اجلاس کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔

دریں اثنا این ڈی اے اجلاس سے قبل سہلدیو بھارتیہ سماج پارٹی کے بانی قائد اوم پرکاش راج بھر نے اتوار کے روز مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ سے ملاقات کی اور این ڈی اے میں رسما ً شمولیت اختیار کرلی۔