بلٹ ٹرین ڈرائیورس کو جاپانی ساختہ سیمولیٹرس پر تربیت
انتہائی تیزرفتار ٹرینس چلانا سیکھنے ہندوستان کے بلٹ ٹرین ڈرائیورس جاپانی ساختہ انتہائی عصری سیمولیٹرس پر خصوصی تربیت حاصل کریں گے۔
نئی دہلی: انتہائی تیزرفتار ٹرینس چلانا سیکھنے ہندوستان کے بلٹ ٹرین ڈرائیورس جاپانی ساختہ انتہائی عصری سیمولیٹرس پر خصوصی تربیت حاصل کریں گے۔
نیشنل ہائی اسپیڈ ایل کارپوریشن لمیٹڈ کے عہدیداروں نے بتایاکہ ٹریننگ سیمولیٹرس سے ڈرائیوروں، کنڈکٹروں، انسٹرکٹرس اور رولنگ اسٹاک مین ٹینس اسٹاف کو مدد ملے گی۔ انہوں نے بتایاکہ سیمولیٹرس پر ایک ڈرائیور ایک کنڈکٹر کے علاوہ ڈرائیوروں، کنڈکٹروں اور ڈسپاچیروں کی اجتماعی تربیت بھی ممکن ہے۔
این ایچ ایس آر سی ایل نے ایک ایس آر ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ ممبئی اور گجرات کے مقام دوڈودرہ میں واقع احمد آباد ہائی اسپیڈ ریل کوریڈر (ایم اے ایچ ایس آر) جہاں تربیتی پروگرام کے لیے پہلے ہی نمونے کی لائن بچھائی گئی ہے میں ٹریننگ کے مقصد سے استعمال کرنے ایچ ایس آر ٹرینس کے ٹریننگ سیمولیٹرس کا ڈیزائن تیاری، سپلائی اور کمیشن کرنے این ایچ ایس آر سی ایل قبولیت کا مکتوب جاری کرچکا ہے۔