امریکہ و کینیڈا

امریکی صدر کا اپنی ہی خفیہ ایجنسی پر عدم اعتماد

امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنی ہی سیکریٹ سروس پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا ہے اور اسے ٹرمپ کا حامی قرار دے دیا ہے۔

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنی ہی سیکریٹ سروس پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا ہے اور اسے ٹرمپ کا حامی قرار دے دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن کا امریکی سیکریٹ سروس پر سے اعتماد ختم ہوگیا ہے اور انہوں نے اسے سابق صدر اور اپنے حریف ڈونالڈ ٹرمپ کا حمایتی قرار دے دیا ہے جب کہ کیپٹل ہل حملہ میں بھی سیکریٹ سروس کے کردار پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ان سائیڈ جو بائیڈنز وائٹ ہاؤس نامی کتاب میں صدر سے متعلق انکشافات میں کہا گیا ہے کہ صدر بائیڈن سمجھتے ہیں سیکریٹ سروس نا اہل اور سیاسی ہوچکی ہے۔

کیپٹل ہل حملہ میں سیکریٹ سروس نے کئی پیغامات ضائع کیے تھے۔اس حوالے سے ریپبلکن رہنما ساجد تارڑ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بائیڈن کا ایسا کہنا افسوسناک ہے جب کہ ڈیموکریٹ رہنما آصف قدیر کہتے ہیں کہ وائٹ ہاؤس میں سابقہ صدر کے حمایتی مسائل پیدا کر رہے ہیں۔