آندھراپردیش
سڑک حادثہ میں سافٹ ویر ملازم ہلاک
اس حادثہ میں دنیش ریڈی ہلاک ہوگیاجبکہ اس کے دوست ادے، نریش اور وامسی شدید زخمی ہوگئے۔انہیں فوری طور پر علاج کے لئے اسپتال منتقل کیا گیا۔ دنیش ریڈی کی علاج کے دوران موت ہوگئی۔

حیدرآباد: سڑک حادثہ میں ایک سافٹ ویئر ملازم ہلاک ہو گیا۔ اے پی کے چتور ضلع میں پالامیرو قومی شاہراہ پر پیش آئے اس حادثہ میں دیگر تین افراد زخمی ہوگئے۔یہ حادثہ اُس وقت پیش آیا جب دو بائیکس ایک دوسرے سے ٹکراگئیں۔
اس حادثہ میں دنیش ریڈی ہلاک ہوگیاجبکہ اس کے دوست ادے، نریش اور وامسی شدید زخمی ہوگئے۔انہیں فوری طور پر علاج کے لئے اسپتال منتقل کیا گیا۔ دنیش ریڈی کی علاج کے دوران موت ہوگئی۔
اس واقعہ کے ساتھ ہی دنیش کے آبائی علاقہ میں غم کی لہردوڑگئی۔ پولیس نے اس سلسلہ میں مقدمہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔