آندھراپردیش

اے پی اسمبلی سے تلگودیشم کے ارکان معطل

آندھراپردیش اسمبلی سے ریاست کی اصل اپوزیشن تلگودیشم کے ارکان کو آج بھی معطل کردیاگیا۔

حیدرآباد: آندھراپردیش اسمبلی سے ریاست کی اصل اپوزیشن تلگودیشم کے ارکان کو آج بھی معطل کردیاگیا۔

متعلقہ خبریں
اے پی میں لوک سبھا کے 13حلقوں کیلئے ٹی ڈی پی کی پہلی فہرست جاری
ٹی ڈی پی کے قائدین گھروں پر نظر بند
نشستوں کی تقسیم پرمعاہدہ۔ ٹی ڈی پی کو این ڈی اے میں شامل ہونے بی جے پی کی دعوت
اسمبلی انتخابات: چندرابابو نائیڈو کی پون کلیان سے ملاقات
’نئے جوش سے عوام کی خدمت کیلئے جیل سے باہر آؤں گا‘

ایوان کی کارروائی کے آغاز کے ساتھ ہی اسپیکر سیتارام نے کسانوں کے مسائل پر تلگودیشم ارکان کی جانب سے پیش کردہ تحریک التوا کو مسترد کر دیا جس کے ساتھ ہی تلگودیشم کے ارکان نے اس تحریک التوا پر مباحث کروانے کامطالبہ کرتے ہوئے ایوان میں احتجاج شروع کردیاجس کے نتیجہ میں ایوان میں شدید ہنگامہ آرائی کی صورت حال پیدا ہوگئی۔

اسپیکر نے تلگودیشم کے ارکان کو معطل کردیا۔معطلی کے باوجود تلگو دیشم ارکان اسمبلی نے ایوان سے باہر جانے سے انکار کردیااور کسانوں کے حق میں نعرے بازی شروع کردی۔

انہوں نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ کسانوں سے جھوٹ بولنے والی جگن حکومت کو ختم ہو جانا چاہیے۔تلگودیشم ارکان نے اسپیکر کے پوڈیم کا گھیراؤ کیا اور نعرے بازی کی۔

پلے کارڈز اٹھائے ہوئے، انہوں نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو کسانوں کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔معطل شدہ ارکان میں بی اشوک،اچن نائیڈو،بالاکرشنا،بچیا چودھری،این چناراجپا،جی وینکٹ ریڈی، رام کرشن بابو، رامانائیڈو،راما راجہ اور انجنی سوامی شامل ہیں۔

a3w
a3w