شمالی بھارت

جنسی ہراسانی کا الزام، مسلم آئی اے ایس آفیسر معطل

انجینئرنگ طالبہ کی جانب سے پولیس میں شکایت درج کرانے کے بعد کھوٹی علاقہ کے سب ڈیویژنل مجسٹریٹ (ایس ڈی ایم) احمد کو منگل کے دن گرفتار کیاگیا اور انہیں 2 ہفتوں کے لئے عدالتی تحویل میں بھیجا گیا تھا۔

رانچی: جھار کھنڈ حکومت نے جمعہ کے دن آئی اے ایس آفیسر سید ریاض احمد کو معطل کردیا جنہیں مبینہ طور پر انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (آئی آئی ٹی) کی ایک ٹرینی کو جنسی طور پرہراساں کرنے کے الزام پر گرفتار کیاگیاتھا۔

انجینئرنگ طالبہ کی جانب سے پولیس میں شکایت درج کرانے کے بعد کھوٹی علاقہ کے سب ڈیویژنل مجسٹریٹ (ایس ڈی ایم) احمد کو منگل کے دن گرفتار کیاگیا اور انہیں 2 ہفتوں کے لئے عدالتی تحویل میں بھیجا گیا تھا۔

چیف منسٹر کے دفتر کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ چیف منسٹر ہیمنت سورین نے کھوٹی کے ایس ڈی ایم کی حیثیت سے تعینات سید ریاض احمد کو معطل کرنے کا حکم دیا۔

ایس ڈی ایم پر جنسی ہراسانی کا الزام لگایا گیا ہے۔ ایک عدالت نے 5 جولائی کو ریمانڈپر آفیسر کو 14 دن کے لئے عدالتی تحویل میں دیاتھا۔ عہدیداروں کے بموجب متاثرہ‘ آئی آئی ٹی کے دیگر 8 انجینئرنگ طلبا کے ساتھ بیرونی ریاست سے کھوٹی پہنچی تھی۔