ایشیاء

پاکستانی یونیورسٹیوں میں ہولی تقاریب ممنوع

۔ قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد میں ہولی تقریب کی بعض گوشوں سے ستائش اور بعض گوشوں سے اس پر تنقید ہوئی تھی۔

اسلام آباد: پاکستان کے ہائر ایجوکیشن کمیشن(ایچ ای سی) نے یونیورسٹیوں میں ہولی تقاریب اور دیگر ثقافتی پروگرامس پر امتناع عائد کردیا ہے۔ اس نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی ایک یونیورسٹی میں ہولی تقاریب ”آپے سے باہر“ ہوگئی تھیں اور اس سے ملک کی مذہبی شناخت کو چیلنج پیدا ہوا تھا۔

متعلقہ خبریں
پاکستانی علماء، ہماری رہنمائی کریں : مفتی نورولی محسود
پاکستان اصل مسئلہ نہیں: غلام نبی آزاد
تلنگانہ یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرس کے تقررات، اعلامیہ جاری۔اہل افراد سے درخواستیں مطلوب
آخر پاکستان پر بات کیوں ہورہی ہے جب انتخابات ہندوستان میں ہورہے ہیں:پرینکا
پاکستانی آئی ایس آئی کے لئے جاسوسی، ایک پنجابی گرفتار

تمام ملحقہ یونیورسٹی کو ہدایت جاری کرتے ہوئے ہائر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد کی اکزیکٹیو ڈائرکٹر ڈاکٹر شائستہ سہیل نے کہاکہ قائد اعظم یونیورسٹی(کیو اے یو)اسلام آباد میں حالیہ ہولی تقریب دیکھا گیا کہ اس سے بحیثیت اسلامی ریاست‘ ملک کی شناخت اور اس کی معاشرتی اقدار کے لئے چیلنج پیدا ہوا۔

 حد سے زیادہ تشہیر کی وجہ سے یہ تقریب متنازعہ ہوگئی تھی اور ملک کی امیج پر منفی اثرات کے تعلق سے تشویش بڑھ گئی تھی۔ قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد میں ہولی تقریب کی بعض گوشوں سے ستائش اور بعض گوشوں سے اس پر تنقید ہوئی تھی۔

 بعض نے اسے ثقافتی تنوع کو بڑھاوا دینا کہا تھا جبکہ دیگر افراد نے یہ کہتے ہوئے اس پر تنقید کی تھی کہ یہ اسلامی روایات اور اقدار کے خلاف ہے۔

a3w
a3w