حیدرآباد
عثمان ساگر کے قریب پھنسے خاندان کو محفوظ طورپر بچالیا گیا
اس خاندان میں چھوٹی بچی کے بشمول پانچ افراد تھے جنہوں نے تقریبا پانچ گھنٹے تک چلے اس بچاو آپریشن کی کامیابی کے ذریعہ ان کو بچانے پر این ڈی آرایف کی ٹیموں سے اظہارتشکر کیا۔
حیدرآباد: این ڈی آرایف کی ٹیموں نے شہرحیدرآباد کے عثمان ساگر کے قریب پھنسے ایک خاندان کو محفوظ طورپر بچانے میں کامیابی حاصل کی۔شہر میں موسلادھاربارش کے دوران یہ خاندان بارش کے پانی میں پھنس گیا تھا۔عثمان ساگر سے موسی ندی میں پانی کوچھوڑے جانے کے دوران اس خاندان کا مکان پانی میں محصورہوگیا تھا۔
اس خاندان میں چھوٹی بچی کے بشمول پانچ افراد تھے جنہوں نے تقریبا پانچ گھنٹے تک چلے اس بچاو آپریشن کی کامیابی کے ذریعہ ان کو بچانے پر این ڈی آرایف کی ٹیموں سے اظہارتشکر کیا۔
یہ افراد عثمان ساگر کے قریب واقع ایک فارم ہوز میں مزدوری کا کام کرتے ہوئے زندگی گذارتے تھے۔ان کی شناخت سنیل، اس کی بیوی لکشمی،ماں بھارتی، بیٹی اکشراکے طورپر کی گئی ہے۔اس بچاو آپریشن میں پولیس نے بھی مدد کی۔