حیدرآباد
پیپر لیک معاملہ، مزید3گرفتار
ٹی ایس پی ایس سی پیپر لیک معاملہ میں پولیس نے مزید تین افراد کو گرفتار کرلیا۔ اس معاملہ کے اصل ملزم پروین کے تین رشتہ داروں کو گرفتار کیا گیا جس کے بعد اس کے اسکام میں گرفتار شدگان کی تعداد بڑھ کر 99 ہوگئی۔
حیدرآباد: ٹی ایس پی ایس سی پیپر لیک معاملہ میں پولیس نے مزید تین افراد کو گرفتار کرلیا۔ اس معاملہ کے اصل ملزم پروین کے تین رشتہ داروں کو گرفتار کیا گیا جس کے بعد اس کے اسکام میں گرفتار شدگان کی تعداد بڑھ کر 99 ہوگئی۔
تحقیقات میں پتہ چلا ہے کہ گرفتار کئے گئے تین افراد نے پروین کو پرچہ سوالات کے افشاء کرنے میں مدد کی تھی۔
دوسری طرف ملزم نمبر2 راج شیکھر ریڈی کی عرضی ضمانت کو نامپلی کورٹ نے مستردکردیا۔
واضح رہے کہ راج شیکھر ریڈی کی جانب سے اب تک تین بار ضمانت کیلئے عرضی داخل کی گئی تھی اور تینوں بار عدالت نے اس کی درخواست کو خارج کردیا۔