عمران خان کا ٹویٹ: ’معلوم نہ تھا اتنا کچھ ہے گھرمیں بیچنے کے لیے۔‘
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عمران خان نے مرزا غالب ڈرامے کے ڈائیلاگ ’معلوم نہ تھا اتنا کچھ ہے گھرمیں بیچنے کے لیے زمین سے لے کر ضمیر تک سب بِک رہا ہے‘ ٹویٹ کیا۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عمران خان نے مرزا غالب ڈرامے کے ڈائیلاگ ’معلوم نہ تھا اتنا کچھ ہے گھرمیں بیچنے کے لیے زمین سے لے کر ضمیر تک سب بِک رہا ہے‘ ٹویٹ کیا۔
اس ٹویٹ میں عمران خان نے مزید لکھا کہ ’جب اقوام اپنے نظریات اور زندہ رہنے کے مقاصد بھول جاتی ہیں تو گِر جاتی ہیں، مرزا غالب کے الفاظ ہیں جب ہم انگریزوں کے غلام بننے والے تھے، یہ الفاظ امریکہ کی سازش کی مدد سے حکومت تبدیل ہونے والی امپورٹڈ حکومت کے کاموں سے سچے ہورہے ہیں۔‘
اس ڈرامے کو برِصغیر کے معروف شاعر گلزار نے لکھا اور ڈائریکٹ کیا تھا جبکہ ڈرامے میں غزلیں جگجیت سنگھ اور چترا سنگھ نے گائی تھیں۔
سابق وزیر اعظم کے اس ٹویٹ کے بارے ٹوئٹر صارفین بھی تبصرے کر رہے ہیں۔
زیب النسا نامی ایک صارف لکھتی ہیں کہ ’جتنا میں نصیرالدین شاہ کے غالب سے پیار کرتی ہوں، مجھے یقین ہے کہ اس کے ڈائیلاگ مرزا غالب نے خود نہیں لکھے ہوں گے۔‘
تیمور نامی صارف نے لکھا کہ ’اور اب مرزا غالب اپنی ہی کتب دیکھ رہے ہیں کہ میں نے یہ کب کہا۔‘
شیر خان نامی ایک صارف نے لکھا کہ ’ہمارے ہاں ہر قسم کے اشعار آرڈر پر تیار کیے جاتے ہیں۔‘
عبداللہ نامی ایک صارف لکھتے ہیں کہ ’عمران خان نے مرزا غالب کے متعلق فیک شعر ڈیلیٹ کردیا کیونکہ وہ نصیرالدین شاہ کی فلم (ڈرامے) مرزا غالب کا ڈائیلاگ تھا۔‘
ذوالقرنین نامی ایک صارف نے کہا ہے کہ ’غالب اپنی قبر میں تڑپ رہے ہوں گے۔‘