مشرق وسطیٰ
عمرہ زائرین کسی بھی ایرپورٹ سے سعودی عرب آسکتے ہیں : سعودی وزارت حج
سعودی عرب میں معتمرین کی آمد و رفت کیلئے کوئی ایرپورٹ مخصوص نہیں، وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ عمرہ زائرین کسی بھی ایرپورٹ سے سعودی عرب آسکتے ہیں۔
ریاض: سعودی عرب میں معتمرین کی آمد و رفت کیلئے کوئی ایرپورٹ مخصوص نہیں، وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ عمرہ زائرین کسی بھی ایرپورٹ سے سعودی عرب آسکتے ہیں۔
وزارت حج و عمرہ کے مطابق عمرہ کرنے والے کسی بھی انٹرنیشنل یا مقامی ایئرپورٹ سے سعودی عرب میں داخل اور روانہ ہوسکتے ہیں۔
وزارت حج و عمرہ کا مزید کہنا ہے کہ عمرہ کیلئے آنے والے 90 دن ٹھہر سکتے ہیں، اس دوران عمرہ زائرین مکہ، مدینہ اور دیگر سعودی شہروں میں آزادی سے جاسکتے ہیں۔