تلنگانہ

سوریا پیٹ میں سڑک حادثہ، ایک ہلاک

زخمیوں میں چار کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔لاری کی آٹو کو ٹکر کے بعد آٹوٹرالی، سڑک کے کنارے واقعہ کرانہ کی دکان میں گھس پڑی۔حادثہ سے بچنے کے لئے ٹرالی میں سوار افراد اس سے کود پڑے۔اس حادثہ میں زخمی افراد کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کردیاگیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع سوریہ پیٹ میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک شخص ہلاک اور دیگر 10زخمی ہوگئے۔یہ حادثہ ہفتہ کی صبح کی اولین ساعتوں میں ضلع کے حضورنگر کی لنگاگری روڈ پر اُس وقت پیش آیاجب آٹو ٹرالی کو لاری نے ٹکر دیدی۔

https://twitter.com/RVKRao2/status/1647150610075246592