مشرق وسطیٰ

غزہ میں ڈبلیو ایچ او کا ٹیم سے رابطہ بحال

ورلڈہیلت آرگنائزیشن(ڈبلیوایچ او) کے سربراہ کا کہنا ہے کہ وہ غزہ میں اپنی ٹیم سے رابطہ قائم کرنے میں کامیاب رہے جہاں انٹرنیٹ اور فون سرویس دھیرے دھیرے بحال ہوئی ہے۔

قاہرہ: ورلڈہیلت آرگنائزیشن(ڈبلیوایچ او) کے سربراہ کا کہنا ہے کہ وہ غزہ میں اپنی ٹیم سے رابطہ قائم کرنے میں کامیاب رہے جہاں انٹرنیٹ اور فون سرویس دھیرے دھیرے بحال ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ گذشتہ دو راتیں صورتحال انتہائی کشیدہ تھی کیونکہ کئی فضائی حملے ہورہے تھے۔

ایندھن‘پانی‘برقی‘ ارتباط اور محفوظ پناہ گاہ کچھ بھی نہیں تھی۔

غزہ میں ڈبلیوایچ او کی ٹیم دیگر شہریوں کی طرح غیرمحفوظ ہے۔ انہوں نے فوری انسانی لڑائی بندی کا مطالبہ کیا۔

ڈبلیوایچ او کے ترجمان نے کہا کہ غزہ میں ایجنسی کے تیس ملازمین ہیں۔