مہاراشٹرا

اجیت پوار ڈینگی سے متاثر

مہاراشٹر کے ڈپٹی چیف منسٹر اجیت پوار ڈینگو میں مبتلا ہوئے ہیں اور کل ہی اس کی تشخیص ہوئی ہے نیز ڈاکٹروں نے انہیں اگلے چند دنوں تک آرام کرنے کا مشورہ دیا ہے

ممبئی: مہاراشٹر کے ڈپٹی چیف منسٹر اجیت پوار ڈینگو میں مبتلا ہوئے ہیں اور کل ہی اس کی تشخیص ہوئی ہے نیز ڈاکٹروں نے انہیں اگلے چند دنوں تک آرام کرنے کا مشورہ دیا ہے یہ اطلاع اتوار کو سینئر این سی پی لیڈر پرفل پٹیل نے دی۔

واضح رہیکہ اجیت پوار کی گزشتہ چند دنوں سے سیاسی اور سرکاری تقریبات میں عدم شرکت کے سبب طرح طرح کی قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں۔سوشل میڈیا پوسٹ ایکس X پر این سی پی کے قومی صدر پرفل پٹیل نے بتایا کہ اجیت پوار ڈینگو سے متاثر ہیں۔

پٹیل نے کہا،“ قیاس آرائیوں پر مبنی میڈیا رپورٹس کے برعکس جس میں کہا گیا ہے کہ اجیت پوار عوامی تقریبات میں شرکت نہیں کررہے ہیں، میں یہ واضح کرنا چاہوں گا کہ کل ہی اجیت پوار کے ڈینگو مرض کی تشخیص ہوئی ہے اور انہیں اگلے چند دنوں کے لیے طبی رہنمائی اور آرام کا مشورہ دیا گیا ہے،۔

اجیت پوار اپنی عوامی خدمت کی ذمہ داریوں کے لیے پابند عہد ہیں۔ ایک بار جب وہ مکمل طور پر صحت یاب ہو جائیں گے، تو وہ اپنی سرشار عوامی ذمہ داریوں کو جاری رکھنے کے لیے پوری قوت کے ساتھ واپس آئیں گے۔

a3w
a3w