شمالی بھارت

موٹاپے کی وجہ سے میرٹھ کی خاتون کو 3طلاق

نجمہ نے اپنی شکایت میں الزم عائد کیا ہے کہ 28 اگست کو سلمان اور دیگر5افراد اس کے گھر(مائیکہ) آ:ے اور اسے مارا پیٹا۔ بعد میں سلمان اسے 3 طلاق دے کر چلاگیا۔

میرٹھ(یوپی): ایک 28 سالہ خاتون کو صرف اس لئے 3 طلاق دے دی گئی کہ وہ شادی کے بعد موٹی ہوگئی تھی۔ میرٹھ کی نجمہ بیگم نے پولیس میں شکایت کی۔ اس کا کہنا ہے کہ 8 سال قبل محمد سلمان سے اس کی شادی ہوئی تھی۔ شادی کے بعد جب وزن بڑھنے لگاتو شوہر طنزکیاکرتا تھا۔

 اسے مکان سے نکال دیاگیا اور وہ گذشتہ ایک ماہ سے مائیکہ میں رہ رہی ہے۔ اس جوڑے کو 7 سال کا بیٹا ہے۔ پولیس نے مسلم ویمن (پروٹیکشن آف رائٹس آن میریج) ایکٹ 2019 کی دفعہ 3/4اور آئی پی سی کی دفعات کے تحت کیس درج کرلیا۔

 نجمہ نے اپنی شکایت میں الزم عائد کیا ہے کہ 28 اگست کو سلمان اور دیگر5افراد اس کے گھر(مائیکہ) آ:ے اور اسے مارا پیٹا۔ بعد میں سلمان اسے 3 طلاق دے کر چلاگیا۔ کوتوالی میرٹھ سرکل کے عہدیدار اروندکمار چوراسیہ نے کہا کہ تحقیقات جاری ہیں اور ملزمین کو جلد گرفتارکرلیاجائے گا۔

a3w
a3w