حیدرآباد

میڈم کہہ کر مخاطب ہونے پر سیتا اکا ناراض

ریاستی وزیر سیتااکا کے ہاتھوں ضلع عادل آباد کے جینت منڈل جامنی میں پرجا پالانا پروگرام کا افتتاح عمل میں آیا۔ اس موقع پر چند غیر متوقع واقعات دیکھنے میں آئے۔

حیدرآباد: ریاستی وزیر سیتااکا کے ہاتھوں ضلع عادل آباد کے جینت منڈل جامنی میں پرجا پالانا پروگرام کا افتتاح عمل میں آیا۔ اس موقع پر چند غیر متوقع واقعات دیکھنے میں آئے۔

ایک شخص نے سیتا اکا کو میڈم کہتے ہوئے مخاطب کیا جس پر سیتا اکا نے ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ انہیں پھر کبھی میڈم کہتے ہوئے مخاطب نہیں کیا جانا چاہئے۔

میڈم کہہ کر پکار نے سے فاصلے بڑھ جائیں گے۔ اس بات کو ہمیشہ ذہن میں رکھنا چاہئے اگر سیتا اکا کہتے ہوئے مخاطب کیا جاتا ہے تو میں آپ کی بڑی بہن یا چھوٹی بہن کی طرح رہ سکتی ہوں۔

چونکہ عہدے مستقل نہیں رہتے، صرف اخلاق اور خدمات کو ہی یاد رکھاجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس حکومت کا مطلب اے سی کمروں اورفارم ہاوز سے کی جانے والی حکومت نہیں ہے۔

یہ عوام کے درمیان، عوام کے ذریعہ عوام کے خاطر کی جانے والی حکومت ہے۔ عوام کو جب بھی کوئی مسئلہ درپیش ہو، وہ راست طور پر ہم سے رجوع ہوسکتے ہیں۔

a3w
a3w