حیدرآباد

ناگرجنا ساگر ریزرو وائر میں پانی کے بہاؤ کا سلسلہ جاری

دوسری طرف بالائی علاقوں سے سری سیلم آبی ذخائر کی طرف پانی میں کمی درج کی گئی ہے۔ پروجیکٹ میں 37,384 کیوسک پانی کا بہاو درج کیاگیا جس کے بعد اس پروجیکٹ سے 69317 کیوسک پانی کو چھوڑاگیا۔

حیدرآباد: بارش کی وجہ سے تلنگانہ کے ناگرجنا ساگر ریزروائر میں پانی کے بہاو کاسلسلہ جاری ہے۔موجودہ طورپر پروجیکٹ میں 57,669 کیوزک پانی کا بہاو درج کیاگیا۔ حکام بجلی کی پیداوار کے لیے 5,378 کیوسک پانی چھوڑ رہے ہیں۔ اس وقت آبی ذخائر میں 544.50 فٹ پانی موجود ہے۔

 پانی کی سطح 590 فٹ ہے۔ دوسری طرف بالائی علاقوں سے سری سیلم آبی ذخائر کی طرف پانی میں کمی درج کی گئی ہے۔ پروجیکٹ میں 37,384 کیوسک پانی کا بہاو درج کیاگیا جس کے بعد اس پروجیکٹ سے 69317 کیوسک پانی کو چھوڑاگیا۔

اس پروجیکٹ کی مکمل سطح 885 فٹ کے برخلاف موجودہ طورپر 881.10 فٹ درج کی گئی ہے۔ٹی ایم سی میں اس کی زیادہ سے زیادہ گنجائش 215.8070 کے برخلاف 19.8593 ٹی ایم سی درج کی گئی ہے۔ دائیں اور بائیں چینلز میں واقع بجلی پیدا کرنے والے اسٹیشنوں میں بجلی کی پیداوار کا کام بھی جاری ہے۔