کھیل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے آسٹریلیا کے حتمی اسکواڈ کا اعلان

جیک فریزر نے آئی پی ایل 2024 میں طوفانی کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔ میک گرک نے دہلی کیپٹلز کیلئے کھیلتے ہوئے صرف 9 میچوں میں 330 رنز بنائے جس میں ان کا اسٹرائیک ریٹ 234.04 تھا۔

سڈنی: جیک فریزر میگرا کو آخر کار آسٹریلوی ٹیم میں موقع مل گیا۔ آئی پی ایل 2024 میں اپنے بیاٹ سے گیند بازوں میں خوف پیدا کرنے والے جیک فریزر کو آسٹریلیا نے آئندہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے ریزرو کھلاڑی کے طورپر شامل کیاہے۔ جیک فریز کے علاوہ اسپنر میٹ شارٹ کو بھی ریزرو کھلاڑی کے طورپر شامل کیا گیاہے۔

متعلقہ خبریں
دوردرشن ٹی 20 ورلڈ کپ اور دیگر کھیل براہ راست ٹیلی کاسٹ نشر کرے گا
نیدرلینڈ نے ٹی-20 ورلڈ کپ ٹیم میں دو تبدیلیاں کیں
سلیکٹرس ٹیم میں بڑی تبدیلیوں کے موڈ میں نہیں، ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ۔کوہلی اور پنت کو جگہ ملنا تقریباً یقینی
ایشان کشن اور شریاس ایئر کا سنٹرل کنٹراکٹ ختم، ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے باہر کرنے پر بھی غور
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی ممکنہ تاریخوں کا اعلان

جیک فریزر نے آئی پی ایل 2024 میں طوفانی کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔ میک گرک نے دہلی کیپٹلز کیلئے کھیلتے ہوئے صرف 9 میچوں میں 330 رنز بنائے جس میں ان کا اسٹرائیک ریٹ 234.04 تھا۔ یاد رہے کہ جب آسٹریلیا نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کیلئے ابتدائی اسکواڈ کا اعلان کیا تو جیک فریزر میک گرک کو شامل نہیں کیاگیا تھا۔

 اس وقت کہاگیا تھاکہ نوجوان کھلاڑی ابھی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیسے بڑے ٹورنامنٹ کیلئے تیار نہیں ہے۔ آسٹریلیا کے ہیڈ کوچ اینڈریو میکڈونلڈ نے کہاکہ جیک فریزر آخری 15 میں جگہ کیلئے سنجیدہ دعویدار تھے۔

 انہوں نے کہاکہ جیک فریزر کو ٹاپ 15 میں اس لیے منتخب نہیں کیاگیا کیونکہ ٹاپ آرڈر تجربہ کار کھلاڑیوں سے بھرا ہوا ہے جس میں ڈیوڈ وارنر، ٹراویس ہیڈ، مچل مارش اور کیمرون گرین جیسے نام شامل ہیں۔ آپ آئی پی ایل میں جیک کی فارم کو دیکھیں۔

اس نے طوفان کھڑا کردیا اور فائنل 15 میں جگہ بنانے کیلئے ایک مضبوط کیس بنایا۔ اسی طرح کا کام میٹ شارٹ نے بھی کیا تھا۔ شارٹ نے طویل عرصے سے بگ بیش لیگ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیاہے اور بین الاقوامی سطح پر بھی دکھایا ہے۔ کئی مواقع پر انہیں مختلف کردار ادا کرنے پڑے۔

a3w
a3w