سوشیل میڈیامشرق وسطیٰ

ویڈیو: سعودی عرب میں موسلادھار بارش ۔ ایک ہی گھر کے چار بچے غرقاب

سیلابی ریلوں میں ایک گاڑی بہہ گئی جس میں چار بچے سوار تھے۔ یہ بچے اپنی والد کی کار میں اپنے گاؤں واپس ہورہے تھے اور ان کے والد کار چلا رہے تھے۔

سعودی عرب: سعودی عرب کے علاقے جیزان میں موسلا دھار بارش ہوئی جس کے نتیجہ میں اموات ہوئی ہیں۔

متعلقہ خبریں
سعودی عرب میں 3 شہریوں کو سزائے موت دے دی گئی
جدہ میں گرد و غبار، مکہ میں تیز ہوائیں، بارش کا امکان
سعودی عرب میں اقامہ اور ملازمت قوانین کی خلاف ورزیوں پر 24 ہزار فیصلے
سعودی عرب، خاتون کو ہراساں کرنے پر ہندوستانی شہری گرفتار (ویڈیو)
سعودی عرب میں ٹریفک پولیس نے خاص ہدایات جاری کردیں

سیلابی ریلوں میں ایک گاڑی بہہ گئی جس میں چار بچے سوار تھے۔ یہ بچے اپنی والد کی کار میں اپنے گاؤں واپس ہورہے تھے اور ان کے والد کار چلا رہے تھے۔

الاخباریہ چینل کے مطابق کار چلارہے بچوں کے والد بچ گئے لیکن بچے بہہ گئے۔ وادی ابوحثارہ میں یہ واقعہ پیش آیا۔ سیلاب کی سنگینی کا شکار ہونے والی کار کی تصاویر اور ویڈیو سوشیل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے۔

سعودی عرب میں کچھ دنوں سے موسم میں عدم استحکام کی کیفیت دیکھی جارہی ہے۔ کچھ جگہوں پر اچانک طوفانی بارشیں ہورہی ہیں جس کی وجہ سے سیلاب جیسی صورتحال پیدا ہورہی ہے۔