کھیل

ٹیم انڈیا نے جنوبی افریقہ کیخلاف جان بوجھ کر میاچ گنوایا : سلیم ملک

جنوبی افریقہ کے خلاف ہندوستان کی شکست کے بعد پاکستان کے سابق کپتان سلیم ملک نے دعویٰ کیاہے کہ ٹیم انڈیا یہ میچ جان بوجھ کر ہاری۔

سڈنی: جنوبی افریقہ کے خلاف ہندوستان کی شکست کے بعد پاکستان کے سابق کپتان سلیم ملک نے دعویٰ کیاہے کہ ٹیم انڈیا یہ میچ جان بوجھ کر ہاری۔

اس میچ میں ہندوستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کے سامنے 134 رنز کا ہدف رکھا تھا، یہ اسکور مخالف ٹیم نے دو گیندیں باقی رہ کر ایڈن مارکرم اور ڈیوڈ ملر کی ناقابل شکست نصف سنچریوں کی مدد سے حاصل کرلیا۔

ہندوستان کی شکست کے بعد پاکستان کے سابق کپتان نے کہاکہ ہندوستان کبھی نہیں چاہے گا کہ پاکستان آگے بڑھے۔ سلیم ملک نے کہاکہ ہندوستان کبھی نہیں چاہے گا کہ پاکستان آگے بڑھے۔ سلیم ملک نے کہاکہ اگر ٹیم انڈیا آج تھوڑی بہتر فیلڈنگ کرتی تو جیت جاتی۔

میرے خیال میں سب سے زیادہ مایوسی یہ تھی کہ آج ہندوستان نے بہت خراب کرکٹ کھیلی۔ یہ کیچ چھوٹنے والا نہیں ہے۔ ٹیم انڈیا ہمیشہ پاکستان کی دشمن رہی ہے۔ سلیم ملک کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا جب پاکستان کی سیمی فائنل کی امیدیں پہلے دو میچ ہارنے کے بعد ہندوستان کی جیت سے بندھی ہوئی تھیں۔

اگر ٹیم انڈیا اتوار کو جنوبی افریقہ کے خلاف جیت درج کرلیتی تو پاکستان کی سیمی فائنل میں پہنچنے کی امیدیں برقرار رہ سکتی تھیں۔ لیکن ٹیم انڈیا کی شکست کے بعد اب اس کی امید نہ ہونے کے برابر رہ گئی ہیں۔

a3w
a3w