حیدرآباد
گھروں کے باہر ٹہری ہوئی گاڑیوں کو آگ لگادی گئی
مقامی افراد نے ان ملزمین کے خلاف پولیس سے کارروائی کامطالبہ کیا۔اس واقعہ کی اطلاع کے ساتھ ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے ضابطہ کی کارروائی کرتے ہوئے شواہد جمع کئے۔

حیدرآباد: شہرحیدرآباد کے کنچن باغ پولیس اسٹیشن کے حدود مین چمپاپیٹ پوچماں گڈا علاقہ میں کل رات گھروں کی باہر ٹہرائی گئی تین بائیکس کو نامعلوم افراد نے آگ لگادی۔اس واقعہ کاعلم اُس وقت ہوا جب مکانات میں رہنے والے صبح بیدار ہوئے۔
ان افراد نے اس بات کی شکایت پولیس سے کی اور کہا کہ ان کی بائیکس کو نقصان پہنچا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ مقامی اشرار نے یہ حرکت کی ہے۔انہوں نے ان ملزمین کے خلاف پولیس سے کارروائی کامطالبہ کیا۔اس واقعہ کی اطلاع کے ساتھ ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے ضابطہ کی کارروائی کرتے ہوئے شواہد جمع کئے۔