تلنگانہ

پرینکاگاندھی کادورہ تلنگانہ ملتوی

ایک ایسے وقت جب تلنگانہ کانگریس 4 یا 5 مئی کوجلسے عام منعقد کرنے کی تیاریوں میں مصروف ہے جس سے پرینکا گاندھی خطاب کرنے والی تھی وہیں اب معلوم ہوا ہے کہ پرینکا گاندھی نے اپنادورہ تلنگانہ ملتوی کردیا ہے۔

حیدرآباد: ایک ایسے وقت جب تلنگانہ کانگریس 4 یا 5 مئی کوجلسے عام منعقد کرنے کی تیاریوں میں مصروف ہے جس سے پرینکا گاندھی خطاب کرنے والی تھی وہیں اب معلوم ہوا ہے کہ پرینکا گاندھی نے اپنادورہ تلنگانہ ملتوی کردیا ہے۔

متعلقہ خبریں
حکومت کی پالیسیوں سے کروڑوں افراد کی معاشی حالت کمزو :پرینکا
راہول کی ریالی، بائک چلاتے ہوئے کونڈا سریکھا گرپڑیں
مہذب سماج میں تشدد اور دہشت گردی ناقابل قبول: پرینکا گاندھی
بہرائچ تشدد، فوری کارروائی کی جائے: پرینکا گاندھی
یوپی پولیس کیلئے لا اینڈ آرڈر مذاق بن کر رہ گیا: پرینکا گاندھی

دورہ کے التواء کی وجہ یہ بتائی جا رہی ہے کہ وہ فی الحال کرناٹک میں پارٹی کی انتخابی مہم میں مصروف ہیں جہاں 10مئی کورائے دہی مقرر ہے۔

کانگریس پارٹی کے ذرائع کے مطابق‘ پڑوسی ریاست میں اسمبلی انتخابات کے اختتام کے بعد تلنگانہ میں پرینکا گاندھی کا جلسہ عام ہونے کا امکان ہے۔

تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر ریونت ریڈی چاہتے تھے کہ میٹنگ 4 یا 5 مئی کو ہو تاہم اے آئی سی سی کے ذمہ داروں نے بتایا کہ ان دنوں کے دوران یہ ممکن نہیں تھا۔

پارٹی قیادت کا ماننا ہے کہ اگر پرینکا گاندھی یہاں جلسہ عام میں شرکت کرتی ہیں تو انتخابی کرناٹک سے توجہ تلنگانہ پر منتقل ہونے کا امکان ہوگا۔