یوروپ
کوہ نور سے مزین تاج کیمیلا کے سرپر رکھا جائے گا
کوہ نو ر ہیرا جو 1849 میں پنجاب کے برطانیہ کی عملداری میں آنے کے بعد ملکہ وکٹوریہ کے حوالے کردیا گیا تھا‘ اس وقت سے اب تک تاج برطانیہ کی زینت بنا ہوا ہے۔
حیدرآباد: اب بیش قیمتی کوہ نور ہیرے سے جڑا ہوا ہار ولی عہد پرنس چارلس کی شریک حیات کیمیلا کے سر پر رکھا جائے گا۔ کوہ نو ر ہیرا جو 1849 میں پنجاب کے برطانیہ کی عملداری میں آنے کے بعد ملکہ وکٹوریہ کے حوالے کردیا گیا تھا‘ اس وقت سے اب تک تاج برطانیہ کی زینت بنا ہوا ہے۔
فی الحال یہ پلاٹینم سے بنے ہوئے تاج میں جڑا ہوا ہے جو 1937 میں شاہ جارج پنجم کی تخت نشینی کے موقع پر ملکہ الزبتھ اول (کوئن مدر) کیلئے تیار کیا گیا تھا۔ برطانیہ کے اخبار ڈیلی میل نے اپنی ایک خصوصی رپورٹ میں کہا ہے کہ جب پرنس چارلس تخت نشین ہوں گے تو یہ انمول تاج کیملا کے سرپر رکھا جائے گا۔