پولیس کی وردیوں کو اتارپھینکنے جگن کے بیان پر ایک سب انسپکٹر کاسخت ردعمل
یہ کوئی 'کیلے کا چھلکا' نہیں ہے کہ جب دل چاہا پھینک دیا جائے۔ ہم دیانتداری کے ساتھ عوام کی خدمت کے پابند ہیں۔ آپ سے گزارش ہے کہ اپنے بیانات میں احتیاط سے کام لیں۔''

حیدرآباد: آندھراپردیش کے ضلع ستیہ سائی کے رامگری کے سب انسپکٹر سدھاکر یادو نے سابق وزیر اعلیٰ اور وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے صدر وائی ایس جگن موہن ریڈی کی حالیہ دھمکی کا سخت جواب دیا ہے۔
ریڈی نے بیان دیا تھا کہ اقتدار میں واپسی کے بعد وہ پولیس ملازمین کی وردیاں اتار پھینکیں گے جو حکمران جماعت تلگودیشم کے چوکیدار کی طرح کام کررہے ہیں۔ ایک ویڈیو بیان میں، جو وسیع پیمانے پر گردش کر رہا ہے، سب انسپکٹر یادو نے براہ راست سابق وزیر اعلیٰ کے ریمارکس کو چیلنج کیا۔
انہوں نے کہا”مسٹر جگن موہن ریڈی، کیا آپ سمجھتے ہیں کہ آپ آسانی سے پولیس ملازمین کی وردیاں اتار سکتے ہیں؟ کیا آپ نے ذاتی طور پر ہمیں یہ وردیاں دی ہیں؟ ہزاروں محنتی افراد نے سخت جسمانی آزمائش اور امتحانات سے گزر کر یہ وردی پہننے کا حق حاصل کیا ہے۔
یہ کوئی ‘کیلے کا چھلکا’ نہیں ہے کہ جب دل چاہا پھینک دیا جائے۔ ہم دیانتداری کے ساتھ عوام کی خدمت کے پابند ہیں۔ آپ سے گزارش ہے کہ اپنے بیانات میں احتیاط سے کام لیں۔”