کھیل کے جذبہ کو جہنم رسید کردو: ہاردک پانڈیا
کھیل کو جہنم رسید کرتے ہوئے ہمیں اِس قسم کے سلسلہ کو روکنا ہوگا، اسٹار آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا نے واضح طور پر یہ بات محسوس کی ہے کہ کس طرح بیاٹر کو رن آؤٹ کیا گیا، نان اسٹرائیکرس اینڈ کو اِس بارے میں واقف ہونا چاہیے۔
دبئی: کھیل کو جہنم رسید کرتے ہوئے ہمیں اِس قسم کے سلسلہ کو روکنا ہوگا، اسٹار آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا نے واضح طور پر یہ بات محسوس کی ہے کہ کس طرح بیاٹر کو رن آؤٹ کیا گیا، نان اسٹرائیکرس اینڈ کو اِس بارے میں واقف ہونا چاہیے۔
آئی سی سی اِس قسم کے معاملہ کو رن آؤٹ قرار دیا ہے اور اِسے ناپسندیدہ کھیل کے شعبہ سے اپنی رول بک سے خارج کردیا ہے۔ آئی سی سی کے کھیلنے کے موسمی حالات یا شرائط کی تبدیلی کا نفاذ یکم / اکتوبر سے ہوا، تاہم اِس قسم کے آؤٹ کرنے پر مباحث کا سلسلہ جاری ہے، جسے گیم کے جذبہ کے خلاف قرار دیا گیا ہے۔
یہ موضوع اِس وقت مباحث کا مرکز بن گیا ہے جب دیپتی شرما نے چارلی ڈین کو نان اسٹرائیکرس اینڈ پر رن آؤٹ کیا تھا کیونکہ وہ اپنی کریز کو بہت جلد چھوڑ کر نکل گئی تھیں جس سے ہندوستان کو تاریخی 3-0 کلین سوئپ ویمنس او ڈی آئی سیریز میں انگلینڈ کے خلاف گزشتہ سال حاصل ہوا تھا۔
ہمیں چاہیے کہ اِس پر (نان اسٹرائیکرس اینڈ پر آؤٹ کرنا) کے بارے میں ہونے والی چہ میگوئیوں کو روکنا ہوگا۔ یہ قاعدہ ہے جو بالکل آسان ہے اور کھیل کو جہنم میں جھونکنے کے مترادف ہے۔ پانڈیا نے یہ بات آئی سی سی ریویو پاڈکاسٹ سے کہی جس نے جاریہ ٹی 20 ورلڈکپ آسٹریلیا سے آغاز سے قبل ریکارڈ کیا گیا۔
اگر ایسا قاعدہ آؤٹ کرنے کا ہے تو یہ بالکل آسان ہے اور جن لوگوں سے مسئلہ درپیش ہے، اُن کے لئے بہتر ہوگاکہ اُن پر جرمانہ عائد کیا جائے، یہ بات انہوں نے اُس وقت کہی جب اُن سے یہ پوچھا گیا کہ قواعد اور حکمت تبدیلی میں جو تبدیلیاں کی گئیں ہیں اُس کے بارے میں وہ کیسا دیکھتے ہیں؟۔
شخصی طور پر مجھے اِس سے کوئی مسئلہ نہیں ہے کہ اگر میں کریز سے باہر نکلو اور مجھے کوئی رن آؤٹ کردے کیونکہ یہ میری غلطی ہے، وہ (بولر) اپنے فائدہ کے لئے قاعدہ کو استعمال کررہا ہے۔ بڑی اچھی بات ہے، یہ کوئی بڑی معاملت نہیں ہے۔
پانڈیا جنہوں نے روایتی حریف پاکستان کے خلاف ٹی 20 ورلڈکپ افتتاحی میاچ میں 4 وکٹ سے ڈرامائی کامیابی میں اہم رول ادا کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ مخصوص کھلاڑیوں کی جانب سے مخالفت مختصر فارمیٹ میں کارآمد نہیں ثابت ہوگا۔ میں کوئی توجہ ن ہیں دیتا کہ لوگ کیا کہتے؟۔
او ڈی آئی کرکٹ اور ٹسٹ میں یہ ٹھیک رہے گا لیکن ٹی 20 کرکٹ میں مجھے اِس پر یقین نہیں اور میں کبھی بھی اِس پر پریشان نہیں ہوں، پانڈیا نے یہ بات کہی۔