شمالی بھارت
یوگی کو سیاہ پرچم دکھانے پر ایس پی کا حامی زیر حراست
چیف منسٹر کی کار جیسے ہی کالج کے گیٹ کے باہر نکلی سماج وادی پارٹی کے حامی آشیش یادو ”ملائم“ نے سیاہ جھنڈا لہرانا شروع کردیا اور آدتیہ ناتھ کے خلاف نعرے لگائے۔
جونپور(اترپردیش): سماج وادی پارٹی کے ایک حامی کو آج چیف منسٹر اترپردیش یوگی آدتیہ ناتھ کو سیاہ پرچم دکھانے پر پولیس نے حراست میں لے لیا۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب یہاں میڈیکل کالج کا معائنہ کرنے کے بعد چیف منسٹر کا قافلہ روانہ ہورہا تھا۔
چیف منسٹر کی کار جیسے ہی کالج کے گیٹ کے باہر نکلی سماج وادی پارٹی کے حامی آشیش یادو ”ملائم“ نے سیاہ جھنڈا لہرانا شروع کردیا اور آدتیہ ناتھ کے خلاف نعرے لگائے۔ وہاں تعینات پولیس ملازمین نے اسے حراست میں لے لیا۔ ایس پی نے بتایا کہ آشیش سے پوچھ تاچھ کی جارہی ہے ابھی تک کوئی کیس درج نہیں کیا گیا ہے۔