مودی نے نیپال سرحد پر انٹگریٹیڈ چیک پوسٹ کا افتتاح کیا
افتتاح کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ انٹگریٹیڈ چیک پوسٹ سے دونوں ممالک کے لوگوں کو تجارت میں آسانی ملے گی اور ملک ترقی کے راستے پر آگے بڑھے گا۔
بہرائچ: وزیر اعظم نریندر مودی و نیپال کے وزیر اعظم پشپ دہل کمل نے جمعرات کو مشترکہ طور سے اترپردیش کے ضلع بہرائچ میں روپیڈیہا میں واقع ہند۔نیپال سرحد پر تقریبا سوا دوسوکروڑ کے اخراجات سے بنے انٹگریٹیڈ چیک پوسٹ کا ورچول افتتاح کیا۔
افتتاح کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ انٹگریٹیڈ چیک پوسٹ سے دونوں ممالک کے لوگوں کو تجارت میں آسانی ملے گی اور ملک ترقی کے راستے پر آگے بڑھے گا۔
ہندوستان اور نیپال ملک کے درمیان کاروبار میں آسانی کے لئے سرحد پر روپیڈیہا قصبے میں تقریبا سوادو سو کروڑ روپئے کے اخراجات سے انٹگریٹیڈ چیک پوسٹ بن کر تیار ہوا ہے۔ انٹگریٹیڈ چیک پوسٹ میں ایک ہی چھت کے نیچے 20سے زیادہ محکمے اپنا کام کریں گے۔
روپیڈیہا میں افسران اور کاروباریوں سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ کاروبار کو ایک ملک سے دورے ملک میں بڑھانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ سرحد پر انٹگریٹیڈ چیک پوسٹ بننے سے نیپال اور ہندوستان کے کاروباریوں کو کاروبا کرنے میں آسانی ملے گی۔ مودی نے کہا کہ دونوں ممالک کے لوگوں کو لینڈ پورٹ سے فائدہ ملے گا۔ دونوں ممالک کی ترقی کی رفتار آگے بڑھے گی۔
افتتاح سے قبل لینڈ پورٹ کو سجایا گیا۔ وزارت داخلہ کے افسران دو دن پہلے ہی روپیڈیہا پہنچ چکے تھے۔ اس دوران انچارج وزیر سنجے نشاد، ایم پی اکشے ور لال گونڈ، ایم ایل سی ڈاکٹر پریا ترپاٹھی، اپنا دل ایم ایل اے رام نواس ورما، ایم ایل اے پیاگ پور سبھاش ترپاٹھی، بہرائچ ڈی ایم مونکا رانی، شراوستی ڈی ایم نہا پرکاش، ایس پی پرشانت ورما، اڈیشنل ایس پی ڈاکٹر پوتر موہن ترپاٹھی، کمانڈنٹ تپن داس سمیت وزارت داخلہ کے افسران موجودرہے۔