بھارت

ابوسالم کو جعلی پاسپورٹ کیس میں 3سال کی سزاء

سابق انڈرورلڈ ڈان ابوسالم کو جعلی پاسپورٹ کیس میں 3 سال کی سزائے قید سنائی گئی ہے۔ سی بی آئی کی خصوصی جوڈیشیل مجسٹریٹ سمرتی مشرانے آج یہاں فیصلہ کااعلان کیا۔

لکھنو: سابق انڈرورلڈ ڈان ابوسالم کو جعلی پاسپورٹ کیس میں 3 سال کی سزائے قید سنائی گئی ہے۔ سی بی آئی کی خصوصی جوڈیشیل مجسٹریٹ سمرتی مشرانے آج یہاں فیصلہ کااعلان کیا۔

ابوسالم کے علاوہ ایک اورخاطی پرویزعالم کوبھی جعلی پاسپورٹ کیس میں سزاسنائی گئی۔ ابوسالم عرف عبدالقیوم انصاری نے اپنے ساتھیوں پرویز عالم اورسمیرا جمانی کے ساتھ1993میں لکھنوپاسپورٹ آفس میں عقیل احمد اعظمی کے نام سے پاسپورٹ کی درخواست داخل کی تھی۔

سالم نے جعلی نام اورپتے کے دستاویزات درخواست کے ساتھ منسلک کرتے ہوئے پاسپورٹ حاصل کیاتھا جسے بعد میں استعمال کیاگیاتھا۔

اس کیس کی تحقیقات کے بعد سی بی آئی نے چارج شیٹ داخل کی تھی۔ اس کانوٹ لیتے ہوئے عدالت نے 5۔ جون2009 کوابوسالم کے خلاف الزامات وضع کئے۔ ایک ٹاڈا عدالت نے2015میں ابوسالم کوایک بلڈرپردیپ جین کے قتل کاخاطی قراردیتے ہوئے اسے عمرقید کی سزاسنائی تھی۔ قتل کا واقعہ1995میں پیش آیاتھا۔

a3w
a3w