مہاراشٹرا

اب شیوسینا کے انتخابی نشان کی لڑائی

شیوسینا ایکناتھ شنڈے گروپ نے پارٹی کے انتخابی نشان تیر کمان پر اپنا حق جتایا ہے اور کمیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ یہ نشان اسے الاٹ کردیا جائے۔

نئی دہلی: الیکشن کمیشن نے شیوسینا کے حریف گروپس (اُدھو ٹھاکرے گروپ اور ایکناتھ شنڈے گروپ) سے کہا ہے کہ وہ سیاسی تنظم کے انتخابی نشان پراپنے دعویٰ کے حق میں کاغذات 8 اگست تک داخل کریں۔

شیوسینا ایکناتھ شنڈے گروپ نے پارٹی کے انتخابی نشان تیر کمان پر اپنا حق جتایا ہے اور کمیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ یہ نشان اسے الاٹ کردیا جائے۔

اس کا کہنا ہے کہ اسے مہاراشٹرا اسمبلی اور لوک سبھا میں مسلمہ حیثیت مل گئی ہے۔ شیوسینا میں گزشتہ ماہ پھوٹ پڑگئی تھی۔

a3w
a3w