شمالی بھارت

بی جے پی، ایودھیا میں دھماکے کراسکتی ہے، آر جے ڈی رکن اسمبلی کے ریمارکس پر تنازعہ

آر جے ڈی رکن اسمبلی اجئے یادو نے اتوار کے دن یہ کہہ کر تنازعہ پیدا کردیا کہ ایودھیا میں دھماکہ ہوسکتا ہے اور بی جے پی‘ پاکستان یا مسلمانوں کو بدنام کرے گی۔

پٹنہ: آر جے ڈی رکن اسمبلی اجئے یادو نے اتوار کے دن یہ کہہ کر تنازعہ پیدا کردیا کہ ایودھیا میں دھماکہ ہوسکتا ہے اور بی جے پی‘ پاکستان یا مسلمانوں کو بدنام کرے گی۔

متعلقہ خبریں
تلنگانہ کا نیا ایمبلم، حکومت کے اقدام پر تنازعہ
ہنومان کے جھنڈے کے بعد کرناٹک میں ٹیپو جھنڈے پر نیا تنازعہ
محمد رضوان کو آؤٹ دینے کے متنازعہ فیصلے پر ہنگامہ
کرناٹک کے وزیر شیوانند پاٹل کے بیان پر تنازعہ
ٹاس کے وقت سکے کو دور پھینکنے پر نیا تنازعہ پیدا ہوگیا

انہوں نے وزیراعظم نریندر مودی پر شخصی تبصرہ بھی کیا۔ حلقہ اسمبلی اتری کے آر جے ڈی رکن اجئے یادو نے اپنے بنگلہ میں مجمع سے خطاب میں کہا کہ ہمیں اندیشہ ہے کہ ایودھیا میں کافی بھیڑ ہوگی اور بی جے پی وہاں بم دھماکے کرائے گی۔

وہ پاکستان کی تائیدی عسکریت پسند تنظیموں یا مسلمانوں پر الزام دھرے گی تاکہ الیکشن میں فائدہ اٹھایا جاسکے۔ آر جے ڈی قائد نے کہا کہ مجھے شرمندگی محسوس ہورہی ہے کہ مودی‘ رام مندر کے افتتاح کے لئے ایودھیا جارہے ہیں۔

بھگوان رام نے اپنی بیوی کے لئے طاقتور اور لائق راون سے ٹکر لی تھی جبکہ مودی جی وہ شخص ہیں جس نے بیوی کو چھوڑدیا۔ بیوی کو چھوڑدینے والا بھگوان رام کے مندر کا افتتاح کرنے جارہا ہے۔ اسی دوران جنتادل یو رکن قانون ساز کونسل نیرج کمار نے پیر کے دن اپنے اتحادی آر جے ڈی رکن اسمبلی اجئے یادو کے ریمارکس پر تنقید کی۔

انہوں نے کہا کہ قائدین کو متنازعہ بیان بازی سے بچنا چاہئے جس سے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچ سکتی ہے۔ ہم سبھی جانتے ہیں کہ ایودھیا کا رام مندر‘ سپریم کورٹ کی مداخلت سے بنا ہے اور 22 جنوری کو اس کا افتتاح ہورہا ہے۔

ہمیں ہر شخص کے مذہبی جذبات کا احترام کرنا چاہئے اور ایسا کوئی بھی قابل اعتراض ریمارک نہیں کرنا چاہئے جس سے کسی کو ٹھیس پہنچتی ہو۔ نیرج کمار نے کہا کہ بہار میں چیف منسٹر نتیش کمار نے بھی مندر کی تزئین نو کے لئے فنڈس جاری کئے ہیں۔

a3w
a3w