مشرق وسطیٰ

اقوام متحدہ نے فلسطین میں بڑے پیمانے پرنسل کشی کا خدشہ ظاہر کردیا

تفصیلات کے مطابق اسرائیل کی جانب سے غزہ پر بے تحاشہ بمباری جاری ہے اور اب تک ہزاروں کی تعداد میں فلسطینی اور معصوم بچے شہید ہوچکے ہیں۔ اس صورتحال میں اقوام متحدہ کے ماہرین نے فلسطین میں وسیع پیمانے پرنسل کشی کے حوالے سے خبردار کیا ہے۔

اقوام متحدہ: اقوام متحدہ کے ماہرین نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطین میں بڑے پیمانے پرنسل کشی کا خدشہ ہے۔

متعلقہ خبریں
اسرائیل میں یرغمالیوں کی رہائی کیلئے 7 لاکھ افراد کا احتجاجی مظاہرہ
غزہ میں اسرائیل کی شدید بمباری, عمارتیں ڈھیر
اقوام متحدہ کی اسرائیل سے نسل کشی کا خاتمہ کرنے کی اپیل
اسرائیل۔ حماس جلد جنگ بندی نہ ہوئی تو کارروائی پر غور: سلامتی کونسل
عالمی برادری، اسرائیلی جارحیت کے خاتمہ کے لیے ٹھوس اقدامات کرے: رابطہ عالم اسلامی

تفصیلات کے مطابق اسرائیل کی جانب سے غزہ پر بے تحاشہ بمباری جاری ہے اور اب تک ہزاروں کی تعداد میں فلسطینی اور معصوم بچے شہید ہوچکے ہیں۔ اس صورتحال میں اقوام متحدہ کے ماہرین نے فلسطین میں وسیع پیمانے پرنسل کشی کے حوالے سے خبردار کیا ہے۔

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ماہرین کا کہنا ہے کہ فلسطین میں نسل کشی کی نئی مثال قائم ہوسکتی ہے۔ ماہرین نے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری فوری جنگ بندی کے اقدامات کرے۔

انسانی حقوق ماہرین نے کہا کہ فلسطین اور اسرائیل کی صورتحال خطرناک حد تک پہنچ چکی ہے، صورتحال 1948 اور 1967 جیسی ہوسکتی ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیلی فورسزکی جانب سے غزہ میں آٹھویں روز بھی بمباری جاری رہی جب کہ شہدا کی تعداد 2 ہزار215 ہوچکی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹے میں 320 فلسطینی شہید ہوئے، غزہ پر اسرائیلی بمباری سے 8714 فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔ یونیسف کے مطابق غزہ میں اب تک حملوں میں 700 بچے ہلاک ہوچکے ہیں۔