تعلیم و روزگار

انٹر کے پراکٹیکل امتحانات کا26 جولائی سے آغاز

انٹرمیڈیٹ کے سپلیمنٹری پراکٹیکل امتحانات (جنرل اور ووکیشنل)26 تا30جولائی منعقد ہوں گے۔

حیدرآباد: انٹرمیڈیٹ کے سپلیمنٹری پراکٹیکل امتحانات (جنرل اور ووکیشنل)26 تا30جولائی منعقد ہوں گے۔

یہ امتحانات ضلع مستقر پر منعقد کئے جائیں گے۔

سکریٹری، تلنگانہ اسٹیٹ بورڈ آف انٹر میڈیٹ ایجوکیشن سید عمر جلیل نے بتایا کہ پراکٹیکل امتحانات کے ہال ٹکٹس، کالج لا گن پر دستیاب کرائے گئے ہیں۔

طلبہ، متعلقہ کالج کے پرنسپال سے ہال ٹکٹ حاصل کرسکتے ہیں۔ طلبہ24 جولائی سے ویب سائٹ tsbie.cgg.gov.in سے بھی ہال ٹکٹ ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔