حیدرآباد

جلسہ عام ”فلسطین اور مسجد اقصیٰ قبلہ اول کی بازیابی“

تحریک مسلم شبان کے زیر اہتمام14 مئی اتوار کو رشید فنکشن ہال نزد مسلم میٹرنٹی ہاسپٹل چادر گھاٹ میں بعد نماز ظہر”فلسطین اور مسجد اقصیٰ قبلہ اول کی بازیابی“ جدوجہد کی حمایت کیلئے اجلاس عام منعقد ہوگا۔

حیدرآباد: تحریک مسلم شبان کے زیر اہتمام14 مئی اتوار کو رشید فنکشن ہال نزد مسلم میٹرنٹی ہاسپٹل چادر گھاٹ میں بعد نماز ظہر”فلسطین اور مسجد اقصیٰ قبلہ اول کی بازیابی“ جدوجہد کی حمایت کیلئے اجلاس عام منعقد ہوگا۔

متعلقہ خبریں
اتحاد ملت ریاستی کانفرنس کا کل انعقاد، زعفرانی نظام تعلیم کے خلاف جدوجہد کرنے مشتاق ملک کا اعلان
وحدت اسلامی ہند کا ”یوم شہادت بابری مسجد“کا انعقاد
ایم بی ٹی، تلگودیشم اورمسلم شبان کے قائدین سے سمیرولی اللہ کی ملاقات
مسلم شبان کے زیر اہتمام علماء ودانشوران کا اجلاس
کیرالا اسٹوری جھوٹ پر مبنی، مسلمانوں کے خلاف سازش کا حصہ: صدر مسلم شبان مشتاق ملک

واضح رہے کہ 14 مئی 1948 کو فلسطین کی سرزمین پر غاضبانہ طریقہ سے اسرائیل کا قیام عمل میں آیا تھا۔

قبلہ اول کی سلامتی اور اس کے تقدس کے ساتھ فلسطین کی مکمل آزادی کی جدوجہد کی حمایت کیلئے یہ اجلاس عام محمد مشتاق ملک صدر تحریک مسلم شبان کی زیر صدارت منعقد ہوگا۔

شکیل ایڈوکیٹ‘ ایم غفار نائب صدر شبان‘ سید عارف قادری‘ سید عمران آرگنائزنگ کمیٹی نے کہا کہ اس اجلاس کو ہائی کورٹ کے ریٹائرڈ جج‘ دانشور‘ علماء کرام تمام مسالک کے ذمہ دار خطاب کریں گے۔