تعلیم و روزگار

ایس ایس سی امتحانات‘15نومبر فیس داخل کرنے کی آخری تاریخ

ڈائرکٹر آف گورنمنٹ اگزامینشنس تلنگانہ کی جانب سے ایس ایس سی،او ایس ایس سی،وکیشنل پبلک اگزامینشنس مارچ 2023کیلئے ریگولر اور ناکام طلباء کیلئے فیس داخل کرنے کی تواریخ کا اعلان کردیا گیا۔

حیدرآباد: ڈائرکٹر آف گورنمنٹ اگزامینشنس تلنگانہ کی جانب سے ایس ایس سی،او ایس ایس سی،وکیشنل پبلک اگزامینشنس مارچ 2023کیلئے ریگولر اور ناکام طلباء کیلئے فیس داخل کرنے کی تواریخ کا اعلان کردیا گیا۔

آج جاری کردہ اطلاع کے مطابق 15نومبر فیس داخل کرنے کیلئے آخری تاریخ رہے گی۔ 30نومبر تک50روپئے جرمانہ کے ساتھ، 15دسمبر تک 200روپئے جرمانہ کے ساتھ اور29دسمبر تک500روپئے جرمانہ کے ساتھ فیس داخل کی جاسکتی ہے۔

مزید تفصیلات کیلئے طلباء متعلقہ اسکول کے ہیڈماسٹر یا محکمہ کی ویب سائٹ www.bse.telangana.gov.in کا مشاہدہ کرسکتے ہیں۔

اطلاع میں بتایا گیا کہ اگر تواریخ کے دوران کوئی سرکاری تعطیل آتی ہے تو دوسرے دن کو آخری تاریخ تصور کیا جائے گا اور اعلان کردہ آخری تواریخ حتمی ہوں گی۔مزید کوئی توسیع نہیں کی جائے گی۔