آندھراپردیش

حالت نیند میں آگ لگنے سے لڑکی کی موت

ہریکا کے والدین نے پولیس کو بتایا کہ فون چارج کرتے وقت شارٹ سرکٹ کی وجہ سے یہ واقعہ پیش آیا۔ لاش کوپوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیاگیا۔پولیس نے مشتبہ موت کا معاملہ درج کر کے جانچ شروع کر دی ۔

حیدرآباد: پلنگ پر سونے والی لڑکی کی مشتبہ طورپر حالت نیند میں آگ لگنے سے موت ہوگئی۔یہ واقعہ اے پی کے مغربی گوداوری ضلع کے تنکو میں پیش آیا۔پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ جمعہ کی نصف شب کے بعد پیش آیا۔

پولیس کے مطابق ملاپوڈی سرینواس اور وسنتا جوڑے کی بیٹی 19سالہ ہریکا، بی ٹیک کے دوسرے سال میں زیر تعلیم ہے۔ وسنتا کی موت 2003 میں ہوگئی جس کے بعد سرینواس نے روپا نامی خاتون سے 2009 میں دوسری شادی کی۔

سرینواس، وسنتا کو اپنے والدین سے ملنے والی جائیداد کے لیے چند سال قبل عدالت سے رجوع ہواتھاجس پر ہریکا کی موت پر شبہات کااظہار کیاجارہا ہے۔ پولیس نے جائے واقعہ کا معائنہ کیا اور تفصیلات حاصل کیں۔

ہریکا کے والدین نے پولیس کو بتایا کہ فون چارج کرتے وقت شارٹ سرکٹ کی وجہ سے یہ واقعہ پیش آیا۔ لاش کوپوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیاگیا۔پولیس نے مشتبہ موت کا معاملہ درج کر کے جانچ شروع کر دی ۔

ہریکا کے چچا اور داد ی کا الزام ہے کہ جائیدادکیلئے ہریکا کا قتل کرتے ہوئے اس کی لاش کو جلا دیاگیا اور اس کو شارٹ سرکٹ کا رنگ دیاگیا۔ اطلاعات کے مطابق پولیس ہریکا کے والدین سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔پولیس یہ معلوم کرنے کی کوشش کررہی ہے کہ لڑکی حالت نیند میں جل گئی یا پھر جلادی گئی۔