ایمنسٹی کے بینک اکاؤنٹس کو منجمد کرنے کا حکم منسوخ
کرناٹک ہائی کورٹ نے انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کے 2018 کے حکم نامہ کو منسوخ کردیا ہے جس کے ذریعہ ایمنسٹی انٹرنیشنل انڈیا پرائیوٹ لمیٹیڈ کے بینک کھاتوں کو منجمد کردیاگیا تھا۔
بنگلورو: کرناٹک ہائی کورٹ نے انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کے 2018 کے حکم نامہ کو منسوخ کردیا ہے جس کے ذریعہ ایمنسٹی انٹرنیشنل انڈیا پرائیوٹ لمیٹیڈ کے بینک کھاتوں کو منجمد کردیاگیا تھا۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل کی جانب سے 2018 میں داخل کردہ درخواست کو قبول کرلیا گیا اور نوٹسوں کو منسوخ کردیا گیا۔
جسٹس کے ایس ہیمالیکھا پر مشتمل واحد رکنی بنچ نے اپنے 24 فروری کے حکم نامہ میں یہ بات کہی تھی۔
اس حکم نامہ کی نقل ابھی دستیاب کرائی گئی ہے۔ فیصلہ میں عدالت نے کہا کہ ایکٹ کے سکشن 132(8A) کی دفعات کو دیکھنے پر یہ واضح ہے کہ انکم ٹیکس ایکٹ کی دفعہ 132 کی ذیلی دفعہ 3 کے تحت یہ حکم نافذ نہیں ہوگا۔ حکم کی تاریخ سے 60 دن کے بعد یہ حکم موثر نہیں ہوگا۔
انکم ٹیکس ایکٹ کی دفعہ کی روشنی میں 25 اکتوبر 2018 کو لگائی گئی نوٹسیں وقت گزرنے کی وجہ سے اپنی افادیت کھوچکی ہیں کیونکہ 60 دنوں کی مدت ختم ہوچکی ہے۔
تاہم عدالت نے کہا کہ تمام تنازعات کو قانون کے مطابق مناسب اتھاریٹی کے سامنے پیش کرنے کیلئے کھلا چھوڑ دیا گیا ہے۔