آندھراپردیشتلنگانہ

تلگو ریاستوں میں سردی کی شدت میں کمی۔ دن کے درجہ حرارت میں اضافہ ریکارڈ

تلگو ریاستوں میں موسم کا مزاج بدل گیا ہے جہاں سردی کی شدت میں کمی کے ساتھ ہی دن کے درجہ حرارت میں اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔ محکمہ موسمیات کی حالیہ رپورٹ کے مطابق اب صرف صبح ہی سردی کا احساس ہوتا ہے جبکہ سورج نکلنے کے بعد گرمی بڑھنے لگتی ہے۔

حیدرآباد: تلگو ریاستوں میں موسم کا مزاج بدل گیا ہے جہاں سردی کی شدت میں کمی کے ساتھ ہی دن کے درجہ حرارت میں اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔ محکمہ موسمیات کی حالیہ رپورٹ کے مطابق اب صرف صبح ہی سردی کا احساس ہوتا ہے جبکہ سورج نکلنے کے بعد گرمی بڑھنے لگتی ہے۔

متعلقہ خبریں
دینی و عصری تعلیم کا حسین امتزاج کامیاب زندگی کی ضمانت ہے، وزیرِ اقلیتی بہبود و قانون کا جامعۃ المؤمنات میں خطاب
اے پی سی آر تلنگانہ (APCR) کا ریاست گیر پیرالیگل ایکٹوسٹ و کارکنان کے لئے تربیتی پروگرام کا کامیاب اختتام
نارائن پیٹ میں ضلع کانگریس کی نئی کمیٹی کا اعلان، پارٹی کو گاؤں کی سطح تک مضبوط بنانے پر زور
علمِ بی بی مبارک کی سواری کے لیے ہاتھی کی منظوری، میر فراست علی باقری کا حکومتِ تلنگانہ اور جی کشن ریڈی سے اظہارِ تشکر
نیشنل اوورسیز اسکالرشپ: گاؤں اور چھوٹے قصبوں کے طلبہ کے عالمی تعلیمی خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کا ذریعہ

ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ تلگو ریاستوں میں اس وقت شمال مشرقی اور مشرقی سمت سے ہوائیں چل رہی ہیں جس کی وجہ سے زیادہ تر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے تاہم کچھ مقامات پر ہلکی کہر چھائے رہنے کی بھی پیش قیاسی کی گئی ہے۔

امراوتی محکمہ موسمیات کے مرکز کے مطابق آندھرا پردیش اور یانم کے علاقوں میں ہوائیں شمال مشرقی اور مشرقی سمت سے چل رہی ہیں جس کے زیرِ اثر آئندہ تین دنوں تک شمالی و جنوبی ساحلی آندھرا اور یانم میں موسم خشک رہے گا البتہ ایک دو مقامات پر کہرپڑ سکتی ہے۔

اسی طرح رائل سیما میں بھی جمعہ اور ہفتہ کو موسم خشک رہنے کی توقع ہے اور آئندہ پانچ دنوں تک اقل ترین درجہ حرارت میں کوئی بڑی تبدیلی نہیں آئے گی۔

دوسری جانب حیدرآباد کے محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ ریاست میں نچلی سطح کی ہوائیں بنیادی طور پر جنوب مشرقی سمت سے چل رہی ہیں جس کے باعث ہفتہ تک ریاست کے تمام حصوں میں موسم خشک رہنے کا قوی امکان ہے۔