حیدرآباد

ایک لاکھ روپے سبسیڈی لون کی تقسیم۔ پروگرام کی نئی تاریخ کا اعلان

یوم آزادی تقریب اور بینکوں کو 3یوم کی تعطیلات کے پیش نظر 16/ اگست کے بجائے 19اگست کو سبسیڈی لون کے چیکس تقسیم کئے جائیں گے۔

حیدرآباد: صدرنشین تلنگانہ اقلیتی مالیاتی کارپوریشن محمدامتیاز اسحاق نے کہا کہ 16/ اگست کو شہر حیدرآباد اور تلنگانہ کے اضلاع میں ایک لاکھ روپے سبسیڈی لون کی تقسیم پروگرام منعقد ہونے والا تھا

تاہم اب یہ پروگرام 19/گست کو نمائش میدان اور دیگر اضلاع میں منعقد کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ یوم آزادی تقریب اور بینکوں کو 3یوم کی تعطیلات کے پیش نظر 16/ اگست کے بجائے 19اگست کو سبسیڈی لون کے چیکس تقسیم کئے جائیں گے۔

صدرنشین محمد امتیاز اسحاق نے پریس ریلیز میں یہ بات کہی۔