حیدرآباد

غریبوں کو مکانات نہ ملنے پر آواز تنظیم کا کلکٹر سے رجوع

آواز تنظیم کے سٹی سیکریٹری عبدالستار نے خواتین کے ہمراہ ضلع کلکٹر کو بتایا کہ یاقوت پورہ، ملک پیٹ اور دیگر علاقوں سے تعلق رکھنے والے غریب اور بے گھر افراد گزشتہ کئی دنوں سے سرکاری دفاتر کے چکر کاٹ رہے ہیں، مگر اس کے باوجود انہیں تاحال ڈبل بیڈ روم مکانات الاٹ نہیں کیے گئے۔

حیدرآباد: آواز تنظیم نے غریب اور بے گھر افراد کو ڈبل بیڈ روم مکانات الاٹ نہ کیے جانے پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ تنظیم کی جانب سے پیر کے روز ضلع کلکٹر حیدرآباد کے پراجاوانی پروگرام میں ایک تحریری درخواست پیش کی گئی۔

متعلقہ خبریں
ملک میں مسلمانوں کے خلاف بڑھتے حملوں پر مسلم پرسنل لا بورڈ کا اظہارِ تشویش، ملک گیر تحریک چلانے کا اعلان
گورنمنٹ ڈگری کالج فلک نما میں انا–اکّا مینٹورشپ انٹرن شپ تربیتی پروگرام کا آغاز
محرم الحرام 2026 کے انتظامات پر بی جے پی وفد کی کمشنر پولیس حیدرآباد سے ملاقات
جماعتِ اسلامی ہند گریٹر حیدرآباد ویمنز ونگ کے زیرِ اہتمام صحافیوں اور این جی اوز کا اجلاس
نعتیہ کلام دلوں کو محبتِ رسول ﷺ سے منور کرتا ہے: سعداللہ خان سبیل

آواز تنظیم کے سٹی سیکریٹری عبدالستار نے خواتین کے ہمراہ ضلع کلکٹر کو بتایا کہ یاقوت پورہ، ملک پیٹ اور دیگر علاقوں سے تعلق رکھنے والے غریب اور بے گھر افراد گزشتہ کئی دنوں سے سرکاری دفاتر کے چکر کاٹ رہے ہیں، مگر اس کے باوجود انہیں تاحال ڈبل بیڈ روم مکانات الاٹ نہیں کیے گئے۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ متعلقہ عہدیداروں کی جانب سے کئی مرتبہ تحقیقات کے نام پر صرف تسلی دی گئی، لیکن آج تک ان مستحق غریب خاندانوں کو مکانات فراہم نہیں کیے گئے۔ عبدالستار نے کہا کہ ریاست میں کانگریس حکومت ہونے کے باوجود غریب عوام کو بنیادی سہولت سے محروم رکھا جا رہا ہے، جو افسوسناک ہے۔

آواز تنظیم نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ شہر کے باہر تعمیر شدہ ڈبل بیڈ روم مکانات فوری طور پر بے گھر اور مستحق غریب افراد کو الاٹ کیے جائیں۔ تنظیم نے انتباہ دیا کہ اگر ان مطالبات پر فوری کارروائی نہیں کی گئی تو آنے والے دنوں میں بڑی تعداد میں غریب عوام کو متحد کرتے ہوئے ضلع کلکٹر دفتر کے روبرو احتجاجی دھرنا منعقد کیا جائے گا۔

اس موقع پر بڑی تعداد میں خواتین نے بھی شرکت کی اور اپنے مسائل سے حکام کو آگاہ کیا۔