یوروپ

بم کی اطلاع پر ایفل ٹاور خالی کرادیا گیا

فرانس کے دارالحکومت پیرس میں واقع ایفل ٹاور کو آج احتیاطی طورپر اُس وقت سیاحوں سے خالی کرالیا گیا جب حکام کو وہاں بم کی اطلاع ملی۔

پیرس: فرانس کے دارالحکومت پیرس میں واقع ایفل ٹاور کو آج احتیاطی طورپر اُس وقت سیاحوں سے خالی کرالیا گیا جب حکام کو وہاں بم کی اطلاع ملی۔

جیسے ہی یہ اطلاع ملی ایفل ٹاور کی تمام 3 منزلوں کو سیاحوں سے خالی کرالیا گیا۔

ایفل ٹاور کی دیکھ بھال کرنے والی کمپنی نے بتایاکہ بم کو ناکارہ بنانے والے اسکواڈ اور پولیس کو فوری طلب کرلیا گیا جو پورے ٹاور کی تلاشی لے رہے ہیں۔

ایفل ٹاور دنیا کے اُن سیاحتی مقامات میں شامل ہے جہاں سب سے زیادہ سیاح جاتے ہیں۔