مشرق وسطیٰ

غزہ میں جنگ بندی سے اسرائیل کا انکار

اقوامِ متحدہ نے غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد منظور کی تھی، عرب ممالک کی مشترکہ قرارداد اردن نے پیش کی تھی جسے کثرتِ رائے سے منظور کر لیا گیا تھا۔

جینوا: اسرائیل نے اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کا غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ مسترد کر دیا۔ اسرائیل کے وزیر خارجہ ایلی کوہن نے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کا یو این جنرل اسمبلی کا مطالبہ مسترد کرتے ہیں۔

متعلقہ خبریں
آٹو ڈرائیورس کو ماہانہ 15ہزار روپے الاونس دینے کا مطالبہ
غزہ میں اسرائیل کی شدید بمباری, عمارتیں ڈھیر
سپریم کورٹ نے 26 ہفتوں کا حمل ختم کرنے کی درخواست مسترد کر دی
ہندوستان نے پاکستانی وزیراعظم کے خطاب کی مذمت کی
بے لگام اسرائیل دنیا کو اپنی جاگیر سمجھتا ہے:شاہ اُردن

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اسرائیل حماس کو ایسے ختم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے جیسے دنیا نے نازیوں اور داعش کے ساتھ کیا تھا۔

اس سے قبل اقوامِ متحدہ نے غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد منظور کی تھی، عرب ممالک کی مشترکہ قرارداد اردن نے پیش کی تھی جسے کثرتِ رائے سے منظور کر لیا گیا تھا۔ قرارداد کے حق میں 120 اور مخالفت میں 14ووٹ آئے تھے جبکہ اس میں 45 ترامیم شامل کروائی گئی تھیں۔