جرائم و حادثات

بیٹی کی عصمت ریزی، شیطان صفت باپ کو20 جیل کی سزا

داونگیری ضلع کی ایک عدالت نے ایک شخص کو اپنی بیٹی کی عصمت ریزی کے جرم میں 20سال جیل کی سزا سنائی۔

داونگیری: داونگیری ضلع کی ایک عدالت نے ایک شخص کو اپنی بیٹی کی عصمت ریزی کے جرم میں 20سال جیل کی سزا سنائی۔

متعلقہ خبریں
نابالغ چچازاد بہن کیساتھ جنسی زیادتی کے ملزم کو 20 سال قید کی سزا
راجندرنگر میں اپنی ہی کمسن بیٹی کی عصمت ریزی، ملزم کو عمر قید کی سزا
عصمت ریزی کے مجرم کو بید سے مارنے کی سزا سنادی گئی
بلقیس بانو کیس، 9 اکتوبر کو سپریم کورٹ میں بحث
نابالغ لڑکی کی عصمت ریزی اور اسقاط حمل کیس

ضلع کی فاسٹ ٹریک خصوصی پوکسو عدالت نے چہارشنبہ کو یہ فیصلہ صادر کیا۔

ملزم ایک عرصہ دراز تک بیٹی کا جنسی استحصال کرتا رہا۔ اس ہولناک جرم کا علم گاؤں والوں کو ہوا تو انہو ں نے پولیس کو اطلاع دی۔

ہری ہرا رورل پولیس نے کیس درج کرکے عدالت میں ملزم کے خلاف چارج شیٹ داخل کی۔

جیل کی سزا کے علاوہ جج این سری پدا نے ملزم پر12ہزار روپئے جرمانہ بھی عائد کیا اور ریاستی حکومت کو لڑکی کو5لاکھ روپئے معاوضہ دینے کی ہدایت دی۔