دہلی

بلقیس بانو کیس، 9 اکتوبر کو سپریم کورٹ میں بحث

سپریم کورٹ نے جمعہ کے دن کہا کہ وہ بلقیس بانو عصمت ریزی کیس کے 11 خاطیوں کی قبل ازوقت رہائی کوچیلنج کرتی درخواستوں پر بحث کی سماعت 9 اکتوبر کو کرے گی۔

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے جمعہ کے دن کہا کہ وہ بلقیس بانو عصمت ریزی کیس کے 11 خاطیوں کی قبل ازوقت رہائی کوچیلنج کرتی درخواستوں پر بحث کی سماعت 9 اکتوبر کو کرے گی۔

متعلقہ خبریں
بلقیس بانو کیس کے ایک اور مجرم کی پیرول منظور
عصمت ریزی کے مجرم کو بید سے مارنے کی سزا سنادی گئی
مذہبی مقامات قانون، سپریم کورٹ میں پیر کے دن سماعت
طاہر حسین کی درخواست ضمانت پرسپریم کورٹ کا منقسم فیصلہ
آتشبازی پر سال بھر امتناع ضروری: سپریم کورٹ

جسٹس بی وی ناگارتنا اور جسٹس اجل بھویاں پر مشتمل بنچ نے درخواست گزاروں بشمول بلقیس بانو کے وکلاء سے کہا کہ وہ اپنی بحث کے مختصر نکات تحریری شکل میں داخل کریں۔

بنچ نے درخواست گزاروں کے ایک وکیل سے کہا کہ ہم آپ کی ایماء پر سارا کیس دوبارہ کھولنا نہیں چاہتے۔

9 اکتوبر کو 2 بجے دن لسٹنگ کی جاتی ہے۔ اس دوران درخواست گزاروں کے وکلاء اپنی بحث کی مختصر تحریر داخل کرسکیں گے۔

20 ستمبر کو معاملہ کی سماعت کرتے ہوئے عدالت نے پوچھا تھا کہ آیا خاطیوں کو سزا معافی کا بنیادی حق حاصل ہے۔