تلنگانہ

بی آر ایس کو ایک اور دھکا، چیوڑلہ کے رکن پارلیمنٹ رنجیت ریڈی مستعفی

رنجیت ریڈی نے چیوڑلہ لوک سبھا حلقہ کے عوام کی خدمت کا موقع دینے پر سابق چیف منسٹر کے چندرشیکھرراو اوران کے فرزند کے ٹی راما راو کا شکریہ اداکیا۔انہوں نے ان کا استعفیٰ قبول کرنے کی اپیل کی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کی اصل اپوزیشن جماعت بی آرایس کو ایک اوردھکہ لگاہے کیونکہ چیوڑلہ کے رکن پارلیمنٹ رنجیت ریڈی نے پارٹی سے استعفیٰ دے دیا۔ وہ جلد ہی کانگریس میں شامل ہوں گے۔ریڈی نے کہا کہ انہوں نے موجودہ سیاسی پیشرفت کے پیش نظر بی آرایس سے استعفیٰ دیا ہے۔

متعلقہ خبریں
کانگریس نے پی اے سی چیرمین کا عہدہ اپوزیشن کودیا
نائیڈو کو 7 منڈل واپس کرنے کے لئے راضی کریں:ہریش راؤ
کویتا کی عدالتی تحویل میں توسیع
کے ٹی آر کے بے مقصد انٹرویوز سے پارٹی کو شکست
بی آر ایس کے 4ارکان اسمبلی کے خلاف افواہوں کی مذمت

 رنجیت ریڈی نے چیوڑلہ لوک سبھا حلقہ کے عوام کی خدمت کا موقع دینے پر سابق چیف منسٹر کے چندرشیکھرراو اوران کے فرزند کے ٹی راما راو کا شکریہ اداکیا۔انہوں نے ان کا استعفیٰ قبول کرنے کی اپیل کی۔ لوک سبھا انتخابات سے پہلے سرکردہ لیڈران بی آرایس چھوڑ رہے ہیں۔

 حال ہی میں ظہیرآباد کے رکن پارلیمنٹ بی بی پاٹل نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ وردھنا پیٹ کے سابق ایم ایل اے اے رمیش، جنہوں نے ہفتہ کو پارٹی چھوڑ دی، اتوار کو بی جے پی میں شامل ہو گئے۔ ان کے ساتھ کچھ اور لیڈران بھی پارٹی چھوڑ گئے۔