تعلیم و روزگار
تلنگانہ اوپن اسکول سوسائٹی کی جانب سے ایس ایس سی اور انٹر میں داخلے
ایسے طلباء جن کی تعلیم ترک ہوگئی ہے اور وہ اپنی تعلیم جاری رکھنا چاہتے ہیں ان کے علاوہ خانہ دار خواتین، مدرسہ کے طلباء عالم کے فاضل ایس ایس سی، انٹر کے طلباء اس سنہری موقع سے فائدہ اٹھائیں۔
حیدرآباد : تلنگانہ اوپن اسکول سوسائٹی کی جانب سے ایس ایس سی اور انٹر میں داخلے جاری ہیں۔ ایسے طلباء جن کی تعلیم ترک ہوگئی ہے اور وہ اپنی تعلیم جاری رکھنا چاہتے ہیں ان کے علاوہ خانہ دار خواتین، مدرسہ کے طلباء عالم کے فاضل ایس ایس سی، انٹر کے طلباء اس سنہری موقع سے فائدہ اٹھائیں۔
انٹر میڈیٹ میں ایم پی سی، بائی پی سی، سی ای سی، ایم ای سی گروپس شامل ہیں۔ گیان جونئیر کالج کی جانب سے بکس، ماڈل پیپر مفت دئیے جائیں گے۔
ہفتہ واری کلاسس کا بھی انتظام رہے گا۔ انٹرمیڈیٹ دو سال کا کورس صرف 6مہینہ میں مکمل ہوگا۔
مزید تفصیلات کیلئے شخصی طور پر گیان جونیئر اینڈ ڈگری کالج، شمشیر گنج نیوروڈ حیدرآباد یا فون 7675832729 پر ربط پیدا کرسکتے ہیں۔